اگرچہ پاکستان میں مختلف طبقوں، کلچرز اور بلیو سسٹمز سے تعلق رکھنے والے لوگ رہتے ہیں لیکن ہمارے ہاں کی اپر/اپر مڈل کلاس کی رائے کو ہی تمام عوام کی رائے قرار دیا جاتا ہے۔ یہی وہ کلاس ہے جو سیاست اور قانون سازی جیسی اہم ریاستی پالیسیوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔ اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ کراچی لاہور اور اسلام آباد میں بسنے والی ہمارا امیر شہری طبقہ اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ہی سیاسی اور سماجی بیانیے تراشتا ہے اور اسے اخلاقی رنگ دے کر بڑے شہروں سے دور بسنے والی عوام پر بھی نافذ کر دینا چاہتا ہے۔ نیٹو میڈیا ’عام عوام‘ کے فارمیٹ کے ذریعے امیر شہری کلاسز کے دوہرے معیارت کو سامنے لانے کی کوشش کرتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ پاکستان کی اصل (نیٹو) عوام کی رائے کو بھی آپ تک پہنچاتا ہے اور اہم بات یہ ہے کہ آپ تک عوام کی یہ رائے عوام کی زبان سے ہی پہنچتی ہے نہ کہ کسی ماہر تجزیہ نگار کے ذریعے۔