نجیب احمد زمانہ طالب علمی میں اسٹوڈنٹ لیڈر رہے اور انہوں نے اپنے سیاسی نظریات کو اپنی پروفیشنل زندگی میں بھی مشعل راہ بنایا۔ ابتداء میں وہ ریڈیو پاکستان سے منسلک رہے اور بعد میں ایف ایم پاور ریڈیو 99 کی بنیاد رکھی۔
انہوں نے ریڈیو کو پچھڑے ہوئے طبقوں کے مسائل اجاگر کرنے کا میڈیم بنایا اور پرائیویٹ ریڈیو میں ایکٹوزم کو متعارف کروایا۔
نجیب احمد نیٹو میڈیا کے کو فاؤنڈرز میں سے ایک ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ نیٹو میڈیا کو ایک ایسی ڈیجٹل تحریک کی شکل دی جائے جو پاکستان میں نئی صحافت اور نئے آرٹ کا پیش خیمہ بنے۔