اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ آن لائین جرنلزم نے صحافت کو عام عوام کے زیادہ قریب کر دیا ہے اور شاید اسی لیے اب صحافت صرف صحافت نہیں رہی بلکہ ایک طرح کے ایکٹوزم کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ آن لائین نیوز اور ویوز کنزیوم کرنے والے صحافت کے اس جدید اور انسان دوست برانڈ سے یہی توقع رکھتے ہیں کہ نئی صحافت ایسے موضوعات پر بات کرے گی اور ان طبقوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرے گی جنہیں کارپوریٹ میڈیا سے قصداً غائب کر دیا گیا ہے۔ ’ویڈیو کالم‘ نیٹو میڈیا کا ایسا ہی ایک سلسلہ ہے جس کے ذریعے سے نہ صرف سیاسی، سماجی اور ادبی مباحث کے پرو پیپل زاویوں کو اجاگر کیا جاتا ہے بلکہ حکمران طبقوں کی حکمرانی کو برقرار رکھنے والی فرسودہ سوچ کو بھی چیلنج کیا جاتا ہے۔ ’ویڈیو کالم‘ کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ مین اسٹریم مباحث پر مقامی آدمی کے زاویہ نظر اور موقف کو دوٹوک انداز میں بیان کیا جائے۔